28 جنوری 2014 - 20:30
اوباما کی تقریر پر حامد کرزئی کا ردعمل

افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے کابل واشنگٹن سیکیورٹی معاہدے پر دستخط کیلئے کسی بھی قسم کی مہلت مقرر کئے جانے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فریقین، اس سلسلے میں تعاون کرسکتے ہیں۔

ابنا: ذرائع کے مطابق افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے آج ایک بیان میں امریکی صدر بارک اوباما کی سالانہ تقریر کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس بات کو مثبت قدم سے تعبیر کیا ہے کہ اس تقریر میں کابل واشنگٹن سیکیورٹی معاہدے پر دستخط کیلئے کسی بھی قسم کی مہلت مقرر کئے جانے کی طرف، کوئی اشارہ نہیں کیا گیا ہے۔ انھوں نے متحدہ افغانستان پر اوباما کی تاکید کو کابل کے دراز مدت مواقف اور دو طرفہ مفادات سے متعلق قرار دیا اور افغانستان میں امن عمل کے آغاز کیلئے کابل واشنگٹن تعاون کی ضرورت پر تاکید کی۔ قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر بارک اوباما نے اپنی سالانہ تقریر میں کہا ہے کہ حکومت افغانستان کی جانب سے سیکیورٹی معاہدے پر دستخط کی صورت میں اس ملک میں کچھ تھوڑے امریکی فوجی ہی، باقی رہیں گے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ کابل واشنگٹن سیکیورٹی معاہدے پر دستخط کیلئے امریکی مطالبات کے مقابلے میں افغانستان کی حکومت، ابتک استقامت کا مظاہرہ کرتی رہی ہے اور حامد کرزئی نے طالبان کے ساتھ صلح مذاکرات کے آغاز میں امریکی مدد و تعاون کو اس معاہدے پر دستخط کی ایک شرط سے تعبیر کیا ہے۔

.......

/169